پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے باعث  فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، مرنے والوں میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر لیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1900680

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =