چین میں پرائمری اسکول میں چاقو حملے میں 40  افراد زخمی

چین میں پرائمری اسکول میں چاقو حملے میں 37 طلباء سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائي جاتی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے گلوبل ٹائمز چین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں پرائمری اسکول میں چاقو حملے میں 37 طلباء سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائي جاتی ہے۔ چین کے جنوبی علاقے گوانگ زی کے پرائمری اسکول میں چاقو حملہ صبح کے وقت کیا گیا، مقامی میڈیا کے مطابق چاقو حملےمیں سکیورٹی گارڈ ملوث ہے۔ چینی حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہربتائي جاتی ہے۔

News Code 1900679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =