دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 82ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 64لاکھ 52ہزار 391ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 82ہزار 479 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 64لاکھ 52ہزار 391ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 82ہزار 479 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 2ہزار 314مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ30لاکھ 67ہزار 598مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد دنیا کے تمام ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

News Code 1900677

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =