مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ کا سفر کرنے والوں کو 14دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً ٹیسٹ کیلئے رجوع کیا جائے، 8 جون سے بیرون ملک سے آنے والوں کو 14دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
جانسن نے کہا کہ وائرس کاپھیلاؤ روکنےکیلئے'' ٹیسٹ اینڈ ٹریس'' سسٹم اہم کردار ادا کرے گا۔ خراب موسم کے سبب گھر کے اندر ملاقات کا خطرہ مول نہ لیا جائے۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارج فلائیڈ کی موت تکلیف دہ ہے، ہر زندگی اہم ہے، نسل پرستی کی کسی بھی معاشرے میں جگہ نہیں ہونی چاہیے، برطانیہ، گلوبل ویکسین سمٹ کی میزبانی کرے گا۔
آپ کا تبصرہ