مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ووہان شہر میں ایک کروڑ افراد کا کورونا ٹیسٹ لیا، جس میں سے صرف 300 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ چین کا شہر ووہان وہی علاقہ ہے جہاں سے کوروناو آئرس کی عالمی وبا کا آغاز ہوا تھا۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے لیے یہ ٹیسٹ 14 مئی اور یکم جون کو کیے گئے تھے۔ چین میں رونما ہونے والاکورونا وآئرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے کوروناو آئرس کے نتیجے میں 4 لاکھ کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

چین نے ووہان شہر میں ایک کروڑ افراد کا کورونا ٹیسٹ لیا، جس میں سے صرف 300 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
News Code 1900674
آپ کا تبصرہ