مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 8 ہزار 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 81 ہزار 205ہو چکی ہے۔ جبکہ6لاکھ 45ہزار 974ورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 58ہزار 237تک جا پہنچی ہے جبکہ برازیل میں اس وائرس سے 31ہزار 309 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ