لاطینی امریکی ممالک میں کوروناو ائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے

برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد31ہزار 400سے زائد ہوگئی ہے اور امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد برازیل اموات کے حوالے سے چوتھے نمبر پرآگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائثرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد31ہزار 400سے زائد ہوگئی ہے اور امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد برازیل اموات کے حوالے سے چوتھے نمبر پرآگیا ہے۔ برازیل کے بعد پیرو لاطینی امریکہ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہےجہاں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 70ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 4ہزار 600ہوگئی ہیں ، پیرو میں 20صحافی بھی اپنی جانوں کی بازی ہارچکے ہیں۔

چلی اور میکسیکو میں بھی کورونا کے نئے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، امریکہ میں کورونا سے مزید 550ہلاکتوں کے بعد مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ 8ہزار 600ہوگئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 18لاکھ 90ہزار سے بڑھ گئے ہیں ، برطانیہ میں کورونا سے مزید 350ہلاکتوں کے بعد مجموعی ہلاکتیں 39ہزار 700سے بڑھ گئی ہے ، اٹلی میں مزید 71ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 33ہزار 600ہوگئی ہے ، اسپین میں دو روز بعد کورونا سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 128ہوگئی ہے۔

News Code 1900666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =