حضرت امام خمینی (رہ) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے

پاکستان میں آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے نے حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر رہبر معظم ، ایرانی عوام اور عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ ںکار کے ساتھ  گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین ہادی حسین  نے حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے موقع پر رہبر معظم ، ایرانی عوام اور عالم اسلام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انھوں نے آیت اللہ یعقوبی کی حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ والہانہ محبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ یعقوبی کے نزدیک امام خمینی (رہ) علم و عمل کے لحاظ بہترین نمونہ عمل ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے اپنے جد حضرت امام حسین علیہ السلام کے راستے پر گامزن رہ کر دنیا کو ایک بار پھر امر بالمعروف اور نھی عن المنکر سے روشناس کرایا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی سامراجی طاقتوں کے شوم منصوبہ کو ناکام بنانے کے لئے حضرت  امام خمینی (رہ) کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ۔

News Code 1900663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =