مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ کشمیر ذرائع کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر کے سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3  افراد ہلاک ہوگئے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق علیحدگی پسندوں سے ہے۔ گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے  2  افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ تین دنوں میں پلوامہ، پونچھ اور راجوری میں سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

News Code 1900660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =