سعودی عرب  کا ملازمین کو 2 سال تک نصف تنخواہ دینے کا اعلان

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے دوران معیشت کے استحکام اور کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ملازمین کو آئندہ دو سال تک نصف تنخواہ حکومت کی جانب سے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے دوران معیشت کے استحکام اور کمپنیوں کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے نجی اداروں کے ملازمین کو آئندہ دو سال تک نصف تنخواہ حکومت کی جانب سے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے ملک بھر کے نجی اداروں کے 4 ہزار ریال سے 15 ہزار ریال کی تنخواہ پانے والے ملازمین کو دو سال تک حکومت کی جانب سے آدھی تنخواہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم کورونا ریلیف فنڈ سے ادا کی جائے گی۔

وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے مزید کہا کہ حکومت نے ریاض، جدہ، دمام اور الخبر شہر کے نجی اداروں میں کام کرنے والی خواتین اور معذور ملازمین کو آدھی تنخواہ کے ساتھ ساتھ 10 فیصد اضافی رقم دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

News Code 1900659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =