پاکستان میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کورونا وائرس سے ہلاک

پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید الدین کاکا خیل کورونا وائرس کے باعث  ہلاک ہوگئے۔

 اطلاعات  کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے ہسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔میاں جمشیدالدین کاکا خیل 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی انتقال کر گئے تھے جب کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی ف کے رہنما امتیاز قمر کا بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال ہوگیا ۔

News Code 1900656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =