پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر برائے انسانی آبادکاری و خصوصی ترقی اور پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر غلام مرتضی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر برائے انسانی آبادکاری و خصوصی ترقی اور پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر غلام مرتضی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ صوبائی وزیر میں گزشتہ ماہ 12 مئی کو کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تو انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا ، 14 مئی کو جس کی رپورٹ مثبت آئی۔ وائرس کی تشخیص کے بعد چند روز گھر میں آئیسولیشن میں رہے اور طبیعت کی خرابی پر انہیں نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر  کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ غلام مرتضٰی بلوچ کے دنیا سے رخصت ہونے پر شدید صدمہ ہوا۔ لاک ڈاؤن کے دنوں میں انہوں نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ ہر دور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی صوبائی وزیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا مرتضی بلوچ محنتی اور بہادر کارکن تھے ان کی کمی پوری نہیں کی جاسکے گی۔

News Code 1900646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =