انڈونیشیا نے اپنے شہریوں کی حج میں شرکت منسوخ کردی

سعودی عرب کے حکام کی مبہم رفتار کی وجہ سے انڈونیشیا نے رواں برس اپنے شہریوں کی حج میں شرکت منسوخ کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  سعودی عرب کے حکام کی مبہم رفتار کی وجہ سے انڈونیشیا نے رواں برس اپنے شہریوں کی حج میں شرکت منسوخ کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر برائے مذٓہبی امور فخر الرضی نے پریس کانفرنس میں بتایا  کہ سعودی حکام کی تاحال صورت حال واضح کرنے میں ناکامی کے باعث حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے اور کورونا وائرس وبا کے باعث پیدا ہونے والے تحفظات کے بنا پر رواں سال حج میں اپنے عازمین کی شرکت منسوخ کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمارے لیے یہ انتہائی ناخوش گوار اور سخت فیصلہ تھا تاہم اپنے عازمین اور حج کارکنان کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔ گزشتہ ماہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ودود نے سعودی ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان  سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تھا اور دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد بھی صورت حال واضح نہیں ہوسکی۔

News Code 1900640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =