امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 6 ہزار 925 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 59 ہزار 323 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 6 ہزار 925 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 59 ہزار 323 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 36 ہزار 982 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 949 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 15 ہزار 416 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 405 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 30 ہزار 46 زندگیاں نگل چکا ہے۔

News Code 1900634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =