اسپین میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے زائد ہوگئی ہے

اسپین میں کوروناوائرس کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 718 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 127 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں کوروناوائرس کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 718 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہزار 127 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 855 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار 878 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 39 ہزار 45 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 332 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 833 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 89 ہزار 220 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 475 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 33 ہزار 197 رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1900632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =