بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار 608 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار 608 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 706 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 5 ہزار 608 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 706 ہو گئی ہے۔

ادھرجرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 618 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 765 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 563 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 64 ہزار 769 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 878 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 54 ہزار 445 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 525 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 87 ہزار 142 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1900630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =