مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ مظاہرین سے تحمل سے نمٹیں اور پولیس تشدد کے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔
گوٹرس کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرے پرامن ہونے چاہئیں، پچھلے چند دنوں میں امریکہ میں پولیس تشدد کے کیس سامنے آئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو مظاہروں کے دوران صحافیوں پر پولیس کے حملوں پر بھی تشویش ہے، صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف ہے اور کوئی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر نہیں چل سکتی۔
آپ کا تبصرہ