پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 621 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 621 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 621 ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 47 ہزار 667 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 ہزار 110 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 29 ہزار 647 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 503 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 27 ہزار 850 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں دوسرے صوبوں سے زیادہ یعنی 540 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 485 ہو چکی ہے جبکہ اموات 482 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 4 ہزار 514 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 49 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 893 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 30 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 738 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 271 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 6 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

News Code 1900625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =