دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 لاکھ 70 ہزارسےزائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 لاکھ 70 ہزار 499 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 77 ہزار 515 ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 63 لاکھ 70 ہزار 499 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 77 ہزار 515 ہو گئیں۔ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 88 ہزار 294 مریض اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 403 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 29 لاکھ 4 ہزار 690 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900624

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =