بھارت نے 2 پاکستانی سفارتکاروں کو ملک سےنکال دیا

بھارت نے جن 2 پاکستانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک سےنکال دیا تھا وہ واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے جن 2 پاکستانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک سےنکال دیا تھا وہ واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی سفارتکار عابد حسین اور طاہر خان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی سفاتکاروں کو حراست میں لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

بھارت نے ان پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات لگائے اور پھر ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

 پاکستان حکومت نے ویانا کنوشن کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ متعلقہ سفارت کار رات گئے بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ ان سفارت کاروں کو پولیس کی سکیورٹی میں گھر پہنچا دیا گیا ہے۔

News Code 1900623

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =