امریکہ نے ایرانی سائنسداں  سیروس عسکری کو آزاد کردیا

اسلامی جمہوریہ اران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی سائنسداں سیروس عسکری کو آزاد کردیا ہے اور وہ وطن کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ اران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے انسٹاگرام میں ایک اچھی خـر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے سیروس عسکری کو آزاد کردیا ہے اور وہ وطن کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ظریف نے کہا کہ سیروس عسکری کا حمل جہاز ایران کے لئے روانہ ہوگيا ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ سیروس عسکری کی آزاد کے تمام اقدامات مکمل ہوچکے ہیں۔ سیروس عسکری ایران کی شریف صنعتی یونیورسٹی کے پروفیسر اور سائنسداں ہیں۔ امریکہ نے سیروس عسکری کو بے بنیاد الزامات عائد کرکے گرفتار کرلیا تھا ، اس سے قبل ایران نے سیروس عسکری کے بدلے امریکی شہری ژاؤونگ کو آزاد کیا تھا۔

News Code 1900621

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =