لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار تک ہونے کا اندیشہ

پاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہر لاہور کا کوئی بھی علاقہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہے جبکہ شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار تک ہونے کا اندیشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہر لاہور کا کوئی بھی علاقہ کورونا وائرس سے محفوظ نہیں ہے جبکہ شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار تک ہونے کا اندیشہ ہے۔  پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اتنی بڑی تعداد کا اندازہ کورونا وائرس سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھیجی گئی سمری میں لگایا گیا ہے۔

سکریٹری صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمومی طور پر لیے گئے سیمپلز میں 5 اعشاریہ 18 اور اسمارٹ سمپلنگ میں 6 اعشاریہ 01 فیصد ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں۔

سمری کے مطابق تمام سمپلز میں 6 فیصد کا ٹیسٹ پازیٹو رہا، جبکہ لاہور کے بعض ٹاؤنز میں رزلٹ 14 اعشاریہ 70 فیصد رہا اور یہ تناسب لاہور میں خطرناک حد تک دکھائی دیتا ہے۔

سیکریٹری صحت کے مطابق کوئی بھی رہائشی علاقہ یا قصبہ ایسا نہیں جہاں کورونا وائرس کی بیماری نہ ہو۔

سمری کے مطابق ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے سفارش کی ہے کہ چار ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

News Code 1900614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =