پاکستان کے وزیر قانون عہدے سے مستعفی ہوگئے

پاکستان کے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وزارت کے عہدے  سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فروغ نسیم سپریم کورٹ میں جسٹس فائزعیسیٰ کیس میں وفاق کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق کیس میں بھی وزارت سے مستعفی ہوکر عدالت عظمی میں پیش ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے دوبارہ عہدہ سنبھال لیا تھا۔

اس سے قبل فروغ نسیم نے 26 نومبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاکہ وہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیروی کر سکیں۔

مستعفی ہونے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور مقدمے کی پیروی کی۔ بعدازاں حکومت نے سینیٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر قانون کا عہدہ سونپ دیا تھا۔

News Code 1900613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =