عالمی برادری امریکہ کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی حکومت اور پولیس کے سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستانہ اور ظالمانہ اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے امریکہ کے مظلوم عوام کی آواز کو سن لیا ہے اور عالمی برادری امریکہ کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں امریکی حکومت اور پولیس کی طرف سے سیاہ فام افراد کے خلاف نسل پرستانہ اور ظالمانہ  اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے امریکہ کے مظلوم عوام کی آواز کو سن لیا ہے اور عالمی برادری امریکہ کے مظلوم اور ستمدیدہ  عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ  امریکی حکومت کی تانا شاہی امریکہ کے اندر اور باہر جاری ہے امریکی پولیس کی طرف سے امریکی عوام پر بہیمانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سے امریکی عوام کی آواز کو دبانے کے لئے بے جا طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ امریکی حکومت کی غلط اور ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ بھر میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ امریکی حکومت نے عوام کے پرامن مظاہروں کو طاقت کے زور پر کچلنے کی کوشش کی جو تشدد میں بدل گئے ہیں اور پولیس امریکہ کے نہتے عوام کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے۔

موسوی نے کہا کہ امریکی پولیس کو عوام پر ظلم و ستم اور تشدد  کو فوری متوقف کردینا چاہیے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران اور ونزوئلا کے درمیان آزاد تجارت کا سلسلہ جاری رہےگا اور امریکی حکومت کو عالمی تجارتی قوانین کو توڑنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

News Code 1900610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =