برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 ہزارسے زائد ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 ہزار 489ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74ہزار 762ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 ہزار 489ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74ہزار 762ہو گئی۔ ادھر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 14ہزار 992تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 29ہزار 341زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 693ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ 5ہزار 843ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 509مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 127 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 415ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 997رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 802ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 882ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 605 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 494ہو گئے۔

News Code 1900609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =