اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو جنیوا میں انسانی حقوق کی تنظیم کے سامنے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں  آر ایس ایس کی سوچ دنیا کے سامنے ہے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا آگاہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 1848 میں بننے والا چرچ آج بھی موجود ہے جبکہ بھارت میں بابری مسجد کو شہید کردیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابری مسجد کی شہادت پر بھارتی سپریم کورٹ تماشائی بنی رہی۔

پاکستان میں اقلیتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں اقلیتی برادری کے ہر رکن پر فخر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایک اقلیتی کمیشن بنایا ہے، جس میں سب کی نمائندگی ہے۔

News Code 1900599

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =