اسلام آباد میں ماسک پہننا اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا اور منہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ اسلام آباد میں مارکیٹس،عوامی مقامات، مساجد،پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈہ،گلیوں،سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔ مجسٹریٹ تین ہزار روپے تک جرمانے کریں گے اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتاہے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقت نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ماسک نہیں پہنے گا اس کیخلاف ضابطہ فوج داری کے تحت علاقہ مجسٹریٹ کارروائی کریں گے اور جرمانہ بھی کیاجائے گا۔

 انتظامیہ نے ماسک پہننے کے لیے ہدایات بھی جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب ماسک پہنیں تو اسے ہاتھ مت لگائیں اور اگر ماسک کو ہاتھ لگ جائے تو ہاتھ فورا دھوئیں۔

News Code 1900597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =