پاکستان میں تعلیمی اداروں کو اگست تک بند رکھنے کی سفارش

پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 15جولائی تک کورونا وباء عروج پر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو اگست تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 15جولائی تک کورونا وباء عروج پر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو اگست تک بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔ جبکہ شہریوں کیلیے مساجد، بازاروں اور دوران سفر بسوں، ٹرینوں، ہوائی جہازوں میں  ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انڈسٹری سے منسلک کچھ دیگر شعبے کھولنے کے لیے صوبائی حکومتوں  سے تجاویز اور آراء طلب کر لی ہیں جن کی روشنی میں دیگر صنعتیں بھی کھولنے کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں کوویڈ 19 سے متعلق ’’طویل مدتی بیماری‘‘ کے عنوان سے طویل اور قلیل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا معاملے پر بہتر پیغام رسانی اور عوامی رسائی کے لئے مواصلاتی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

News Code 1900595

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =