امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 557 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 16 ہزار 820 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 557 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 16 ہزار 820 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 76 ہزار 25 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 163 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 35 ہزار 238 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 966 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 28 ہزار 849 زندگیاں نگل چکا ہے۔

News Code 1900594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =