برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزارسے زائد ہوگئی

برطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہزار 376 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 826 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہزار 376 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 826 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 555 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 575 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 308 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 125 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 340 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 664 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 771 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 625 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 600 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 294 ہو گئے۔

News Code 1900592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =