بھارت میں کورونا وائرس سے 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 185 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 143 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 185 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 143 ہو گئی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 515 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 103 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 734 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 950 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 480 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 384 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 1 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

News Code 1900590

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =