پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں 6 افراد ہلاک  اور 25 زخمی ہوگئے۔ لاہور سے ملتان جانے والی بس ملتان خانیوال روڈ پل رانگو پر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثےمیں 4 مسافر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے زخمیوں اور لاشوں کو الٹی ہوئی بس سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال میں حادثے کے مزید 2 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

News Code 1900585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =