پاکستان میں کورونا وائرس سے1 ہزار 483 افراد ہلاک

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 483 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 69 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 483 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے ملک میں 42 ہزار 742 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 25 ہزار 271 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 27 ہزار 360 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 465 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 56 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 475 ہو گئی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 540 ہو چکی ہے جبکہ اموات 453 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 4 ہزار 193 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 46 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 418 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 27 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 678 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 251 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 6 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1900583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =