امریکہ میں 46 سالہ سیاہ فام کی مظلومانہ موت، ایرانی اخبارات کی شہ سرخیوں میں

اسلامی جمہوریہ ایران میں سیاسی اور سماجی سطح پر امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 46 سالہ سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی امریکی پولس کے ہاتھوں مظلومانہ موت کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے ایران کے تمام اخبارات نے آج اپنی شہ سرخیوں ميں سیاہ فام افراد کے ساتھ امریکہ میں نسل پرستانہ رویہ کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں سیاسی اور سماجی سطح پر امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں 46 سالہ سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی امریکی پولس کے ہاتھوں مظلومانہ موت کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے ایران کے تمام اخبارات نے آج اپنی شہ سرخیوں ميں  سیاہ فام افراد کے ساتھ امریکہ میں  نسل پرستانہ رویہ کی شدید مذمت کی ہے۔ ایران کے مختلف اخبارات نے سیاہ فام شخص کے ساتھ امریکی پولیس کے ظالمانہ سلوک کی مذمت کی ہے ان اخبارات میں اطلاعات، ایران، رسالت، سازندگی، جام جم، خراسان، جوان اور کیہان شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں پولیس حراست میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کا معاملہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ تک جا پہنچا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس آفیسر ڈیریک چاون ایک سیاہ فام شخص کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس گاڑی کے نزدیک لٹا کر اس کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھ کر بیٹھے ہیں۔

ویڈیو بنانے والا شخص اور دیگر راہگیروں نے پولیس آفیسر کو سیاہ فام شخص کے دم گھٹنے کی جانب توجہ بھی دلائی اور خود سیاہ فام شخص بھی بار بار نحیف آواز میں یہی دہرا رہا تھا کہ میرا دم گھٹ رہا ہے لیکن پولیس آفیسر نے ایک نہ سنی یہاں تک کہ 46 سالہ شخص کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست منی سوٹا میں پیش آیا تھا۔

 سیاہ فام افراد کے مظا ہروں نے بعد امریکی پولیس افسر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے لیکن امریکہ میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔مظاہرین نے اس دوران توڑ پھوڑ کی اور کئی دکانوں میں لوٹ مار بھی کی جس پر مقامی پولیس کو شیلنگ کرنا پڑ ی۔  ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے مینی سوٹا کے گورنر نے نیشنل گارڈز کو بھی طلب کرلیا ہے۔ ریاست جارجیا میں سڑکوں پر موجود ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس نے، آنسو گیس، ربڑکی گولیاں اور واٹر کینن کا استعمال کیا تاہم حالات قابو میں نہ آنے پر جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ لاس اینجلس میں بھی درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اٹلانٹا میں بھی پُر تشدد مظاہرے طول پکڑ گئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پر تشدد مظاہرون کے بعد اندرونی جنگ چھڑنے کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

News Code 1900578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =