کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران  2 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے  کشمیر کے ضلع کلگام کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران فائرنگ کرکے دو کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا ، بھارتی فوج نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی گئیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد علیحدگی پسند تھے۔

News Code 1900573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =