روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہوگئی

روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 374 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد  4 ہزار 374 تک پہنچ گئی ہے جبکہ  کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 623 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 85 ہزار 644 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 121 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 37 ہزار 161 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 222 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 229 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 248 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 714 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 835 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 594 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 19 ہو گئے۔

News Code 1900566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =