امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 542 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 93 ہزار 530 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 542 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 93 ہزار 530 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 69 ہزار 419 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 204 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 19 ہزار 569 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 338 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس 27 ہزار 944  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1900561

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =