دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ 33 ہزار 754 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 66 ہزار 890 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ 33 ہزار 754 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 66 ہزار 890 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 5 ہزار 744 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 733 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 61 ہزار 120 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

News Code 1900559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =