مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث دنیا کو ساڑھے آٹھ کھرب ڈالرز کا نقصان ہوسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ کورونا ناقابل تصور نقصان پہنچا سکتا ہے، اس صوتحال میں تاريخی نوعیت کی بھوک اور قحط کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جسے ہمیں مل کر لازمی طور پر دور کرنا ہوگا۔
انٹونیو گوٹرس کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی اور سائنسی طور پر مضبوط ہونے کے باوجود دنیا کو آج ایک مائیکرو اسکوپ وائرس کی وجہ سے ایسے انسانی بحران کا سامنا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔
آپ کا تبصرہ