سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 81 ہزار 766 تک پہنچ گئی

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 1581 مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 81 ہزار 766 تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 1581 مریض سامنے آگئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب  میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 81 ہزار 766 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متعلق اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے 1581 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں، جس کے بعد سعودیہ میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 81 ہزار 766 تک پہنچ چکی ہے۔
 اس دوران مزید 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 458 ہوگئی ہے۔
 آج سب سے زیادہ کیس دار الحکومت ریاض سے سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 483 ہے، جبکہ جدہ میں 251، مکہ مکرمہ 189، دمام شہر میں 124، ہفوف 107 اور مدینہ منورہ میں 52 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

News Code 1900556

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =