مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 638 کیسز سامنے آگئے جس بعد متحدہ عرب امارات میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 33ہزار 170 ہوگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 36 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 638 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی، نئے کیسز کے بعد تمام ریاستوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 33ہزار 170 ہوگئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وائرس کے شکار دو مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 260 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 412 مریض صحتیاب ہوگئے۔ ابتک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 17ہزار 97 تک پہنچ چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ