مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار

امریکی ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اہلکار کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اہلکار کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مرنے والے 46 برس کے جارج فلائیڈ جس کی گردن پر پولیس اہلکار نے اپنا گھٹنا 8 منٹ سے زائد رکھا تھا، اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ریاست مینی سوٹا میں سیاہ فام شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی مظاہرے کیے گئے جس میں مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں اور درجنوں املاک کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے اس دوران توڑ پھوڑ کی اور کئی دکانوں میں لوٹ مار بھی کی جس پر مقامی پولیس کو شیلنگ کرنا پڑ ی۔  ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے مینی سوٹا کے گورنر نے نیشنل گارڈز کو بھی طلب کرلیا ہے۔

News Code 1900554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =