پاک فوج نے بھارت کا ایک اورجاسوس ڈرون مار گرایا

پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اورجاسوس ڈرون تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کا ایک اورجاسوس ڈرون تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے ایل او سی کے کنزلوان سیکٹر پر بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ جاسوس ڈرون ایل او سی عبور کرکے نیکرون سیکٹر میں پاکستان کی سرحد میں 700 میٹر اندر داخل ہوا تھا۔ اس سے قبل بدھ کو بھی پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر گرا دیا تھا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ بھارت خطے میں سیفران دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔

News Code 1900553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =