پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرکو مبارکباد

پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر محمد صادق سنجرانی نے محمد باقر قالیباف کوایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر محمد صادق سنجرانی نے محمد باقر قالیباف کوایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر نے اپنے پیغام میں محمد باقر قالیباف کو پاکستانی عوام  کا دیرینہ دوست قراردیتے ہوئے کہا کہ محمد باقر قالیباف کی پاکستانی قوم کے ساتھ دیرینہ دوستی ہے  اور ایرانی قوم بھی محمد باقرقالیباف کی گرانقدر خدمات کی وجہ سے انھیں دوست رکھتی ہے۔

پاکستانی سینیٹ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں پاکستان اور ایران کو دو برادر ، اسلامی اور ہمسایہ ممالک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کو باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں قریبی تعاون جاری رکھنا چاہیے۔ پاکستانی سینیٹ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کومضبوط بنانے اور فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

News Code 1900552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =