سعودی عرب میں دو خاندانوں کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر میں دو خاندانوں کے درمیان تنازع کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر میں دو خاندانوں کے درمیان تنازع کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی  پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ صوبہ عسیر میں فائرنگ کے واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل زید الدباش سمیت دیگر 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔  تنازع کے علل و اسباب کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام سعودی شہری ہیں۔

News Code 1900550

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 8 =