امریکہ کی پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ نے 84 جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے 84 جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کویت کےمیزائل شکن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے آلات کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی ہے، پروگرام کی مجموعی مالیت ایک ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پیٹریاٹ میزائل اور میزائل شکن نظام سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا، اس کا مقصدمشرق وسطی میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق نان نیٹو اتحادی ملک کی مدد کرکے خارجہ پالیسی اور امریکہ کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے،اس مجوزہ فروخت سے کویت کو خطرات سے نمٹنے، تیل اور قدرتی گیس کےذخائر کو زیادہ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ فرضی اور مصنوعی خطرات پیش کرکے خلیج فارس کی عرب ریاستوں کو خوب ہتھیار فروخت کرسکتا ہے۔

News Code 1900548

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =