امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 3 ہزار 344 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 68 ہزار 608 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 3 ہزار 344 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس  سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 68 ہزار 608 ہو چکی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 66 ہزار 502 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 202 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 98 ہزار 762 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1900547

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =