ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پر دستخط کردیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ کمپنیوں سے متعلق انتظامی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صحافی نے امریکی صدر سے سوال کیا کہ آپ ٹوئٹر چھوڑ کیوں نہیں دیتے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ روایتی میڈیا کو بائی پاس کرنے کے لیے ٹوئٹر پر بھروسہ کرتا ہوں، ٹوئٹر کو بند کرنے کے لیے قانونی اختیار رکھتا تو اسے بند بھی کر دیتا۔

رواں ہفتے ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئٹ پر فیکٹ چیک کا نوٹس لگا کر اس میں لکھے پیغام کی صداقت پر سوال اٹھایا تھا۔ جس پر امریکی صدر بہت غصہ ہوئے اور انہوں نے ٹوئٹر پر امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام بھی عائد کردیا تھا۔ واضح رہے کہ اگر امریکہ میں قانون سازی کر لی گئی تو ٹوئٹر اور فیس بک کے خلاف مقدمات چل سکیں گے۔

News Code 1900546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =