امریکی حکومت  کو سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر سخت ایکشن لینا چاہیے

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشال بیچلیٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کو سیاہ فام شخص کو تشدد سے ہلاک کرنے میں ملوث پولیس اہل کاروں کے خلاف سخت ایکشن اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیوزویک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشال بیچلیٹ نے کہا ہے کہ امریکہ کو سیاہ فام شخص کو تشدد سے ہلاک کرنے میں ملوث پولیس اہل کاروں کے خلاف سخت ایکشن اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔ ایک بیان میں میشال بیچلیٹ  نے پولیس حراست میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی ہلاکت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکہ کو نہتے افریقی امریکینز کی تشدد سے ہلاکت پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں، امریکی پولیس کے ہاتھوں تشدد سے افریقی امریکنز کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں ایسے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

میشال نے یہ بھی کہا کہ اُن واقعات میں اب جارج فلائیڈ کا بھی اضافہ ہو گیا۔ امریکہ کو ان واقعات کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

News Code 1900544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =