ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 461 تک پہنچ گئی

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 461 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 979 ہو گئے۔

مہر خبررساں ایبنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 461 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 60 ہزار 979 ہو گئے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 797 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 442 ہو گئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 677 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 46 ہزار 668 ہو گئے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 995 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 441 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار 185 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1900542

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =